قوانین میں ترامیم سے جرائم پیشہ مافیا کو این آر او ٹو دیا جائے گا: عمران خان

 قوانین میں ترامیم سے جرائم پیشہ مافیا کو این آر او ٹو دیا جائے گا: عمران خان




اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ قوانین میں ترامیم سے جرائم پیشہ مافیا کو این آر او ٹو دیا جائے گا۔


ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم کا حکومت میں آنے کا واحد مقصد خود کو این آر او دلانا ہے، نئے نیب قوانین کے تحت اب زیر تفتیش 1100 ارب روپے نیب دائرہ اختیار سے باہر ہوں گے۔


انہوں نے کہا کہ قوانین میں ترامیم سے جرائم پیشہ مافیا کو این آر او ٹو دیا جائے گا، تاریخ ان تمام لوگوں کو نہ بھولے گی اور نہ ہی معاف کرے گی، تاریخ انہیں معاف نہیں کرے گی جو سازش کا حصہ اور کامیاب کرنے میں آگے تھے۔


سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک طرف ملک نہیں سنبھل رہا اور دوسری طرف چوری معاف کرانے کی کوششیں گوارا کی جارہی ہیں، مجرموں کے ٹولے کی اس شرمناک کوشش کی ہرسطح پرمزاحمت کریں گے۔



#عمران۔خان

#این ار۔او۔2

#مزاحمت

#فیصل۔مسعود

Comments

Popular posts from this blog

How to get Canada visit visa

Solution of Health and physical problems

Pakistani President totally Denies of sign, New law Favorable to Military Regulations